تازہ ترین
بادالونا میں پاکستان مسلم لیگ ق سپین کا باقاعدہ طور پر آفس         سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں گزشتہ روز کشمیری قوم سے اظہار یک جہتی کیلئے ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن سویڈن کے زیر اہتمام یوم سیاہ منایا گیا،         شہید لانس نائیک خادم حسین کی بیوہ نے آدھی پینشن کا کیس جیت لیا تمام صحافیوں کی بہت مشکور ہوں جنہوں نے حق سچ کا ساتھ دیا۔رقیہ بیگم         شوبز انڈسٹری میں اپنے فن کا لوہا ضرور منواوں گا شوبز انڈسٹری ملک کی ترقی کا اہم ذریعہ ہے۔میک اپ آرٹسٹ مائراہ عباسی         مظلوم کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی یا خودنمائی ؟         شہید لانس نائیک خادم حسین کی بیوہ نے آدھی پینشن کا کیس جیت لیا تمام صحافیوں کی بہت مشکور ہوں جنہوں نے حق سچ کا ساتھ دیا۔رقیہ بیگم         بولونیا:- پاک فیڈریشن اٹلی کے جنرل سیکرٹری و یورو سروسز کے چیف ایگزیکٹو چوھدری آصف رضا کا بولونیا کے دورے پر آئے پاکستان تحریک انصاف اٹلی کے جنرل سیکرٹری و آل اطاليہ پریس کلب کے صدر میاں آفتاب احمد، پریزیڈنٹ ایمگراتی چیتادینی کریمونا محترمہ روسانہ چاچڑی اور پی ٹی آئی کے سینئر کارکن چوھدری فخر اقبال کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات، (تصاویر محمد الیاس قادری)         بیرونی قرضے اور تبدیلی!(تحریر) امبرین چوہدری اسلام آباد         پرویز مشرف کو پاکستان سے محبت اور مخلص کی سزا دی جا رہی ہے پیپلز پارٹی اور نواز لیگ دونوں نے ملکر مشرف پر آرٹیکل 6 کا جھلی کیسز بیایا ہے۔ارباب محمد طاہر خان         معروف شخصیت محمد ارشد سبزی والے کی کلچیناتو اسلامک سنٹر میں سیفی سلسلہ کے مبلغِ اسلام یورپ ڈاکٹر عدیل احمد سیفی محمدی کیساتھ ملاقات         پاکستان تحریک انصاف کا مشن اور مقصد عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہے۔مہناز سعید سابق نامزد امیدور         بندیا اسحاق کا عابد شیر علی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت         حق باهو ٹرسٹ کے روح رواں محترم عالمی مبلغ اسلام الشیخ صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری زیب سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت سخی سلطان باہو پیرس دورہ فرانس         چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ یورپ چوہدری ظہیر الدین ظفر راں کی فیصل آباد میں سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کی رہائشگاہ پر خصوصی ملاقات         دودھ، زیتون اور شہد کے نہریں، بھائی اور کیا چاہئے. سید شاہ خسرو جان        

ہم سب اپنے پیارے پاکستان کی کس طرح مدد اور خدمت کریں کہ وہ ترقی کی راہ پہ گامزن ہوسکے۔ ڈاکٹر ارشاد کمبوہ

یورپ(نمائندہ خصوصی)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت  صدر پاکستان پیپلزپارٹی یورپ ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے کہا ہے کہ آج میں فرانس کے شہر پیرس سے بلخصوص یورپ اور بالعموم دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی بہن بھائیوں، بزرگوں اور نوجوانوں سے دل کی بات کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ ہم سب اپنے پیارے پاکستان کی کس طرح مدد اور خدمت کریں کہ وہ ترقی کی راہ پہ گامزن ہوسکے۔ آپ نے دیکھ لیا کہ اسلام کا نعرہ لگا کر شدت پسندوں کی حوصلہ افزائی کی گئی، پھر روشن خیالی کے نعرے نے ملک میں فحاشی اور افراتفری کو فروغ دیا اور اب نئے پاکستان کا لولی پاپ نما نعرہ لگ رہا ھے کہ جسکی سربراہی اب لوٹے اور مفاد پرست کر رہے ھیں۔ آپ سے میرا سیدھا سادہ سوال ھے کہ کیا ہم اپنے بچوں کےمستقبل اور ملک کی بھاگ دوڑ ان لوٹوں اور طالبان کے حمائتییوں کے ہاتھ میں دے سکتے ھیں؟ ظاہر ھے آپکا جواب نفی میں ہو گا تو پھر ہمیں ایک نوجوان قیادت بلاول بھٹو کو آگے لانا ہوگا کیوںکہ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر کے ادھورے مشن کو پورا کرنے کیلئیے جان ہتھیلی پہ رکھ کر میدان میں آچُکے ھیں۔ شہید بی بی کو ہر خاص و عام نے لیڈر مانا اور اب اسی شہید لیڈر کا مشن بلا ول بھٹو نے پورا کرنے کا عزم کیا ھے۔ بلاول بھٹو نے ملک سے غربت، نفرت، شدت پسندی اور محرومی کا خاتمہ کرنا ھے۔ بلاول بھٹو پڑھا لکھا نوجوان ھے جو معیشت، غریب کی زندگی اور امن میں بہتری لا سکتا ھے۔ وہ شہیدوں اور نظریات کا علمبردار ھے اور پیپلزپارٹی کی قیادت نے ھمیشہ غریب، کسان اور پاکستان کی نہ صرف بات کی بلکہ بینظیر اِنکم سپورٹ، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بلکہ بارہ فیصد شئیرز، این ایف سی ایوارڈ، اٹھارویں ترمیم، مالاکنڈ سے دھشدگردوں کا خاتمہ، امراض دل کے ہسپتال، چھوٹے ڈیم، گلگت بلتستان کو صوبائی اختیارات، پٹھان بھائیوں کو صوبے کی پہچان، بلوچستان میں امن اور پیکج کے زریعے معاشی بہتری، کشمیر کی آزادی، اداروں کی مظبوطی، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی، اقلیتوں اور خواتین کے حقوق، صوبائی خود مختاری، صدارتی اختیارات کی پارلیمان کو منتقلی، چائنا سے گوادر اور سی پیک جیسے تاریخی پروجیکٹس کے علاوہ بیشمار عوامی اور تاریخی کارنامے سرانجام دئیے ھیں۔ یاد رکھئیے کہ جسطرح ہماری پاک فوج سرحدوں کی محافظ ھے اور ہمارا فوجی جوان شہادت کے جذبے سے سرشار ہوتا ھے تو بلکل اسی طرح پیپلزپارٹی بھی آپکی نظریاتی محافظ ھے اور ہماری لیڈرشپ سے لیکر کارکن تک شہادت کیلئیے تیار رہتے ھیں۔ جمہوریت کا دوسرا نام پیپلزپارٹی ھے۔ قائداعظم کے پاکستان کو اسکا کھویا ہوا پاکستان واپس دلانا ہوگا۔ بی بی کا وعدہ نبھانا ھے پاکستان کو بچانا ھے

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*