تازہ ترین
چند ماہ پہلے روزگار کی تلاش میں یونان آنے والا پاکستانی وفات پاگیا         پشاور کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی علی الصبح کینٹ مزبح خانے کا دورہ         ملک فخر زمان بنگش کی خدمات قابل ذکر ہے۔رحمان بنگش سیاسی رہنما         تحریک انصاف ایسا نظام حکومت چاہتی ہے جس سے عوام کو انصاف ملے۔زاہدہ سبیل نامزد امیدوار         اسلامک سوسائٹی اٹلی کے زیر اہتمام سالانہ فیملی پروگرام!         اسلامک سوسائٹی اٹلی کے زیر اہتمام سالانہ فیملی پروگرام! (بچے. بچیاں. اور نوجوان پروگرام کے نعت. تلاوت اور تقریر مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے         لالہ موسی۔۔پاکستان پیپلز پارٹی بلجیئم کے سینئر رہنماحاجی قمر الزمان کی چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے کائرہ ہاؤس لالہ موسیٰ میں خوشگوار ملاقات، کامیاب ریلی کی مبارکباد         معروف سماجی شخصیت پاک کمیونٹی ایسوسی ایشن پراتو کے روحِ رواں سید منیر حسین کے صاحبزادوں سید محمد عاطف اور سید محمد اعتزازالحسن کی دعوتِ ولیمہ کی تصویری جھلکیاں،         دعوتِ اسلامی اٹلی بریشیا سنٹر کا سنتوں بھرا اجتماع ۔۔۔ سبحان اللہ مفتی محمد قاسم عطاری قادری کا خصوصی بیان ، حاجی عبدالحبیب عطاری قادری کی شاندار حاضری اور رقعتوں رفعتوں اور کفیتوں بھری دعا ۔۔۔ ماشاءاللہ         دعوتِ اسلامی بریشیا کے زیرِ اہتمام عظیم الشان سنتوں بھرا روحانی تربیتی اور تبلیغی اجتماع ،         اٹلی : برادرم چوہدری محمد رزاق گجر آف گیدی کی رہائشگاہ پر فیمیلیز کے اعزاز شاندار ضیافت کا اہتمام ، مبلغِ دین رانا محمد یاسین گواردو ، چوہدری شہباز پٹھانکا ،نعیم اللہ ، چوہدری مظہر ، چوہدری راشد ،عتیق کھٹانہ اور دیگر احباب کی شرکت ۔         چوہدری محمد احمد چٹھہ ایک نوجوان,ھر دلعزیز سیاستدان ھے جو علئ پور میں سیاست کا روشن چمکتا ھوا ستارہ ھے۔چوہدری جاوید ممتاز چٹھہ         پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر چوہدری عبدالرازق ڈھل بنگش الیکشن میں پی پی پی کی سپورٹ کے لیئے پاکستان روانہ         پی ٹی آئی سپین کے سیکریٹری جنرل چوہدری ناصر محمود بارسلونا ائیرپورٹ سے پاکستان میں الیکشن کمپین کے لئے جانے والے پی ٹی آئی کے دوستوں کو الوداع کرتے ہوئے-         سپین کے شہر بارسلونا میں زیر صدارت قونصل جنرل علی عمران چوہدری. زیر اہتمام چوہدری امانت حسین مہر کے یادگار سالانہ چوتھا شاندار شجاع ٹورنامنٹ آل یورپ تیاریاں جوش و جذبہ سے جاری        

سپین۔مسلم لیگ کا اجلاس احتجاجی ضرور تھا لیکن کسی کے خلاف نہیں ، عہدیداران

بارسلونا(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے سر پرست اعلیٰ حاجی اسد حسین ، صدر ایاز عباسی ، سیکرٹری جنرل راجو الیگزینڈر ، نائب صدر چوہدری محمد ادریس اور مسلم لیگ ن کاتالونیا کے صدر راجہ اسد حسین نے پاک نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں مسلم لیگ ن سپین کا احتجاجی اجلاس کسی کے خلاف نہیں تھا ، انہوں نے کہا کہ اجلاس میں مختلف مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ، ہر فرد اپنی سوچ اور خیالات کا ذمہ دار اور مالک ہوتا ہے ، اگر کسی نے پاک آرمی کے خلاف بات کی تو اُس نے پھر آن لائن معذرت بھی کر لی ہے ، ہمارا اُن خیالات کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ، ہم نے اپنے قائد میاں محمد نواز ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کو دی جانے والی ناجائز سزا کے خلاف احتجاج کیا تھا جو ہمارا حق ہے لیکن ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ پاک آرمی ہمارا فخر اور ہماری شان ہے ہم اپنی آرمی کے ساتھ ہیں اور اُس کے خلاف کوئی غلط بات کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی یہ قطعاً نہ سمجھے کہ ہم آرمی کے خلاف ہیں ہم سپین میں مقیم اپنی پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ہیں اور پاک آرمی زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جس فرد نے آرمی کے خلاف بات کی وہ اس کی اپنی سوچ تھی لیکن ہم آئندہ یہ کوشش کریں گے کہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہ ہو جس سے ہمارے ملک اور آرمی کے وقار کو کوئی مسئلہ پیش آئے ۔ مسلم لیگی عہدیداران نے کہا کہ دیارِ غیر میں ہم سب ایک ہیں اور پاکستانی کہلانے پر فخر محسوس کرتے ہیں ۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*