تازہ ترین
بادالونا میں پاکستان مسلم لیگ ق سپین کا باقاعدہ طور پر آفس         سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں گزشتہ روز کشمیری قوم سے اظہار یک جہتی کیلئے ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن سویڈن کے زیر اہتمام یوم سیاہ منایا گیا،         شہید لانس نائیک خادم حسین کی بیوہ نے آدھی پینشن کا کیس جیت لیا تمام صحافیوں کی بہت مشکور ہوں جنہوں نے حق سچ کا ساتھ دیا۔رقیہ بیگم         شوبز انڈسٹری میں اپنے فن کا لوہا ضرور منواوں گا شوبز انڈسٹری ملک کی ترقی کا اہم ذریعہ ہے۔میک اپ آرٹسٹ مائراہ عباسی         مظلوم کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی یا خودنمائی ؟         شہید لانس نائیک خادم حسین کی بیوہ نے آدھی پینشن کا کیس جیت لیا تمام صحافیوں کی بہت مشکور ہوں جنہوں نے حق سچ کا ساتھ دیا۔رقیہ بیگم         بولونیا:- پاک فیڈریشن اٹلی کے جنرل سیکرٹری و یورو سروسز کے چیف ایگزیکٹو چوھدری آصف رضا کا بولونیا کے دورے پر آئے پاکستان تحریک انصاف اٹلی کے جنرل سیکرٹری و آل اطاليہ پریس کلب کے صدر میاں آفتاب احمد، پریزیڈنٹ ایمگراتی چیتادینی کریمونا محترمہ روسانہ چاچڑی اور پی ٹی آئی کے سینئر کارکن چوھدری فخر اقبال کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات، (تصاویر محمد الیاس قادری)         بیرونی قرضے اور تبدیلی!(تحریر) امبرین چوہدری اسلام آباد         پرویز مشرف کو پاکستان سے محبت اور مخلص کی سزا دی جا رہی ہے پیپلز پارٹی اور نواز لیگ دونوں نے ملکر مشرف پر آرٹیکل 6 کا جھلی کیسز بیایا ہے۔ارباب محمد طاہر خان         معروف شخصیت محمد ارشد سبزی والے کی کلچیناتو اسلامک سنٹر میں سیفی سلسلہ کے مبلغِ اسلام یورپ ڈاکٹر عدیل احمد سیفی محمدی کیساتھ ملاقات         پاکستان تحریک انصاف کا مشن اور مقصد عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہے۔مہناز سعید سابق نامزد امیدور         بندیا اسحاق کا عابد شیر علی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت         حق باهو ٹرسٹ کے روح رواں محترم عالمی مبلغ اسلام الشیخ صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری زیب سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت سخی سلطان باہو پیرس دورہ فرانس         چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ یورپ چوہدری ظہیر الدین ظفر راں کی فیصل آباد میں سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کی رہائشگاہ پر خصوصی ملاقات         دودھ، زیتون اور شہد کے نہریں، بھائی اور کیا چاہئے. سید شاہ خسرو جان        

کرسٹیانو رونالڈو کا اٹلی کے کلب یووینٹس سے معاہدہ طے پا گیا، یہ معاہدہ کتنے ارب روپے میں ہوا ہے؟ جان کر آپ سکتے میں آ جائیں گے

میڈرڈ (نمائندہ خصوصی) پرتگال فٹ بال ٹیم کے کپتان اور بین الاقوامی شہرت یافتہ سٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے اٹلی کے مشہور کلب یووینٹس سے معاہدہ کر لیا ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو 9 سال بعد ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ سے اطالوی فٹ بال کلب یووینٹس منتقل ہو رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دونوں کلبز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت 33 سالہ رونالڈو 10 سال بعد 11 کروڑ 20 لاکھ یوروز (تقریباً 16 ارب ایک کروڑ 21 لاکھ 69 ہزار پاکستانی روپے) کے عوض یووینٹس کلب کی نمائندگی کریں گے۔اس ڈیل کے بعد رونالڈو فٹ بال کی تاریخ میں چوتھے مہنگے ترین فٹ بالر بن گئے ہیں۔ رونالڈو نے ریال میڈرڈ کی طرف سے کھیلتے ہوئے اسے چار چیمپیئنز لیگ ٹورنامنٹس میں کامیابی دلوائی تاہم ان کے تعلقات کلب کے صدر فلورینٹینو پیریز سے خوشگوار نہیں رہے۔

رونالڈو اطالوی فٹ بال کلب یووینٹس کی تاریخ میں سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں۔ اس سے پہلے یہ اعزاز ارجنٹائن کے فارورڈ گونزالو ہیگوئن کے پاس تھا جسے خریدنے کیلئے اطالوی کلب نے75.3 ملین پاؤنڈ ادا کئے تھے۔

رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ سے 2009ءمیں ریال میڈرڈ آئے اور کلب کیلئے سب سے زیادہ 451 گول کئے اس دوران انہوں نے پانچ بار دنیا کے سب سے بہترین کھلاڑی ہونے کا ایوارڈ ’بیلن ڈیور’ بھی حاصل کیا جبکہ گزشتہ پانچ میں سے چار سیزن میں رونالڈو نے ریال میڈرڈ کو چیمپیئنز لیگ میں بھی کامیابی دلوائی۔

یورپ میں سب سے بہترین ٹیم ہونے کے باوجود اپنی مقامی لیگ میں ریال میڈرڈ کو بارسلونا کی طرف سے سخت مقابلے کا سامنا رہا ہے۔سپینش فٹ بال کلب ریال میڈرڈ نے رونالڈو کی یووینٹس کلب میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹار فٹ بالر کی کلب کیلئے گراں قدر خدمات ہیں اور بلاشبہ وہ کلب کی تاریخ کے کامیاب ترین فٹ بالر ہیں اس لئے ہم انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

رونالڈو نے اپنے پیغام میں کہا کہ ریال میڈرڈ کلب حکام اور سپورٹنگ سٹاف نے کیریئر کے دوران میرا بہت ساتھ دیا، انہوں نے میرا دل جیت لیا ہے اور میں نے کلب کے ساتھ 9 شاندار سال گزارے جنہیں ہمیشہ یاد رکھوں گا اور میں سب کا مشکور رہوں گا۔33 سالہ رونالڈو نے 2009ءمیں 80 ملین پاﺅنڈ کے عوض مانچسٹر یونائیٹڈ سے ریال میڈرڈ کو جوائن کیا تھا اور انہوں نے 9 برس کے دوران کلب کی طرف سے 451 گولز کئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*