اہم خبریں
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل شبِ برأت         شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہیں عالمزیب شہید کا مشن صرف اور صرف ملک اور عوام کی خدمت تھا۔ارشد خان عمرزئی سابق رکن صوبائی اسمبلی         اٹلی کی موسمی امگریشن اور پاکستان اس سے نا اہل ۔ حکومتی خارجہ پالیسی سفارتی تعلقات کی نا اہلی ۔الیاس چوہان         چوہدری گلریز بوگاکی جانب سے حویلی ریسٹورنٹ بارسلونا میں ایک پرتکلف عشایہ کا اہتمام۔         مرحوم گلزار احمد کی نماز جنازہ کل بروز بدھ کو 13:30 بجے محمدیہ مسجد ناپولی میں ادا کی جائے گی         چیف اکرام الدین کا صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد         خاتون کو تقریر سے روکنا کونسی انسانیت ہیں صوبائی حکومت انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کی انتظامیہ کیخلاف قانونی کاروائی کریں.چیف اکرام الدین         پاکستانی فرم ڈو مارٹن فرانس میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کی طرف گامزن         مسلم لیگ ن سپین کے سنئیر رہنما چوہدری دانیال صغیر گجر کے صاجزادے محمد۔اعتصام مجید کی پہلی سالگرہ بارسلونا میں منائی گئی         مغل اعظم ریسٹورنٹ اور SALA BANCHETTO کا شاندار افتتاح         سفارت خانہ پاکستان فرانس نے یوم پاکستان کی یاد میں ایک سفارتی استقبالیہ دیا         کسال پاکستانی اور امرہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر ایک شام         فیضان شرافت آزاد گروپ ویاناکی جانب سے یوم پاکستان کی تقریب میں ملی نغمہ پیش کرتے ہوئے حاضرین نے فیضان علی کی تالیاں بجا کر حوصلہ افزائی کی۔(اکرم باجوہ ویانا)         آزاد گروپ ویاناکی جانب سے یوم پاکستان کی تقریب میں خواتین ومرد حضرات کی بھرپور شرکت تصویری جھلکیاں (اکرم باجوہ ویانا)         پاکستان تحریک انصاف دبئی کے زیر اہتمام یومِ پاکستان کے سلسلہ میں منعقدہ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا        

بناؤ سنگھار(میک اپ)کرنے کے بہتر انداز

انسانی چہرہ انسانی شخصیت کا آئینہ ہوتا ہے ۔ایک خوبصورت چہرہ ہر کسی کے لیے کشش کا باعث بنتا ہے اور آپ کے لیے بھی کامیابی کے دروازے کھولتا ہے کیونکہ یہ آپ کی زندگی کے ہر ایک پہلو پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اور دیگر لوگوں کے ساتھ آپ کے تعلقات بڑھانے معاون ثابت ہوتا ہے ۔اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ دوسرے لوگوں کے سامنے اپنے چہرے کو کیسے پیش کرتی ہیں ۔بناؤ سنگھار کرنا ایک مشکل کام ہر گز نہیں ہے ۔ہر کوئی اس کام سے استفادہ حاصل کر سکتا ہے ۔لیکن جب بناؤ سنگھار پر کشش اور بہتر انداز میں کیا جاتا ہے تو یہ بھر پور تاثر پیش کرتا ہے ۔بناؤ سنگھار کی ہر ایک مصنوعہ کو کسی اصول اور طریقہ کار کے تحت استعمال کرنا چاہیے تاکہ آپ کے چہرے کی خامیاں غیر نمایاں ہو جائیں اور اس کے پر کشش خدوخال نمایاں ہو جائیں اور آپ خوبصورتی کا پیکر دکھائی دینے کے علاوہ اپنی عمر سے کم اور تروتازہ اور ہشاش بشاش بھی دکھائی دینے لگیں ۔

آپ رنگوں کے بہترین انتخاب کی بدولت اپنے حسن اور دلکشی کو چار چاند لگا سکتی ہیں ۔
زیر نظر باب میں ہم آپ کو بہتر بناؤ سنگھار کے اصولوں سے متعارف کروائیں گے ۔ان اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ اپنی شخصیت کو اس انداز سے پیش کر سکتی ہیں کہ آپ دیگر خواتین میں ممتاز اور منفرد نظر آنے لگیں گی اور لوگ آپ کی تعریف کرتے نہ تھکیں گے۔
یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کہ ایک صحت مند جلد ہی بہتر میک اپ کی کلید ہے ۔لہٰذا میک اپ کرنے سے قبل اپنے چہرے کی جلد کی صفائی کی جانب توجہ دیں اور کسی بہتر کلینزر کے ساتھ اپنے چہرے کی کلینزنگ سر انجام دیں ۔
کلینزنگ کے بعد فاؤنڈیشن کو اہم اہمیت حاصل ہے ۔یہ آپ کے چہرے کو جلد کو تروتازہ اور شگفتہ بنانے کے علاوہ نرم بھی بناتا ہے ۔جو خواتین چکنی جلد کی حامل ہوں وہ اپنی جلد کی چکنائی میں کمی واقعہ کرنے کے لیے چکنائی کم کرنے والی مصنوعات استعمال کریں ۔
فاؤنڈیشن لگانے کا عمل
آپ کی جلد کسی نہ کسی خامی کا شکار ہو سکتی ہے مثلاً چہرے کی چھائیاں ۔داغ۔دھبے۔آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے وغیرہ۔لہٰذا بہتر ہے کہ کسی معیاری کنسیلر کے ذریعے پہلے ان خامیوں کو چھپائیں۔
لازماً آپ کی یہ خواہش ہو گی کہ آپ کا بناؤ سنگھار فطری دکھائی دے اور اپنی اسی خواہش کی تکمیل کے لیے آپ کو مناسب اور درست فاؤنڈیشن کے انتخاب کی ضرورت در پیش ہو گی بالخصوص اس کے رنگ کے انتخاب میں کمال دانشمندی اور ہوشیار کا مظاہرہ کریں اور اس رنگ کا انتخاب کریں جو آپ کی جلد کے ساتھ میل کھاتا ہو۔اسے اپنے چہرے پر لگا کر اس امر کی یقین دہانی حاصل کریں کہ یہ آپ کی جلد کے ساتھ میل کھاتا ہے یا نہیں اور اگر یہ آپ کی جلد کے ساتھ میل کھاتا ہوتب اسے استعمال کریں۔
لیکوئڈ فاؤنڈیشن لگانے کا عمل
لیکوئڈ فاؤنڈیشن کا رنگ کیک فاؤنڈیشن کے رنگ کی نسبت کسی قدر ہلکا ہوتا ہے ۔یہ فاؤنڈیشن خشک جلد کے لیے گراں قدر اہمیت کا حاصل ہے ۔
اگر آپ کو لیکوئڈ فاؤنڈیشن لگانے میں کسی قدر دشواری کاسامنا کرنا پڑے تو اس دشواری کے ازالے کے لیے اسفنج پر بہت زیادہ لیکوئڈفاؤنڈیشن لگانے سے گریز کریں ۔اگر آپ اسفنج پر بہت زیادہ لیکوئڈ فاؤنڈیشن لگائیں گی تب آپ کے چہرے پر لائنیں پڑجائیں گی اور یہ جوتاثر پیش کرے گا وہ مصنوعی ہو گا اور اس کا ازالہ کرنا مشکل ہو گا۔
یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کہ لیکوئڈ فاؤنڈیشن لگانے کے بعد چہرے پر نیم شفاف پاؤڈر لگانا ہر گز نہ بھولیں ۔آپ کا یہ عمل آپ کے فاؤنڈیشن کو زیادہ دیر تک قائم رکھے گا۔
لیکوئڈ فاؤنڈیشن لگانے کا طریقہ
بالوں کو پیچھے کی جانب کس کر باندھ لیں۔
چہرے اور گردن کو بخوبی صاف کرنے کے بعد موائسچرائزنگ سر انجام دیں۔
موائسچرائز نگ سر انجام دینے کے بعد اسے جذب ہونے کے لیے کم از کم پانچ سات منٹ تک انتظار کریں۔
قلیل مقدار کی حامل فاؤنڈیشن بوتل کے ڈھکن میں نکال کر اسفنج پر لگائیں اور چہرے کے بڑے حصوں پر اسے نرمی اور آہستگی کے ساتھ لگائیں اور اسے بخوبی جمائیں۔
آنکھوں اور ناک کے اردگرد کے حصوں پر اگر کوئی غیر ہموار جگہ محسوس ہوتو اس جگہ پر اسفنج کی مدد سے آہستہ آہستہ تھپتھپائیں اور فاؤنڈیشن کی تہہ کو ہموار بنائیں واضح رہے کہ پورے چہرے پر دوبار اسفنج پھیرنے سے گریز کریں وگرنہ فاؤنڈیشن کی تہہ گہری ہو جائے گی اور غیر فطرتی دکھائی دے گی ۔
چہرے کے داغ دھبے ۔چھایاں وغیرہ کنسیلر کی مدد سے چھپائیں اور داغ دھبوں کے اردگرد کی فاؤنڈیشن میں کنسیلر کو بخوبی جمائیں۔
چہرے پر نیم شفاف پاؤڈر لگائیں اور پاؤڈر کی سطح کو ہموار بنائیں۔
کیک فاؤنڈیشن لگانے کا عمل 
یہ فاؤنڈیشن آپ کی جلد کو ہموار اور فطرتی تاثر سے نواز تی ہے ۔
آپ کے چہرے سے غیر فطرتی چکنائی اور چمک زائل کرتی ہے ۔
اس کی کچھ اقسام کو خشک اسفنج سے بھی لگا یا جا سکتا ہے ۔
آپ ایسی فاؤنڈیشن کا انتخاب کر سکتے ہیں جس میں پاؤڈر کے اجزاء بھی شامل ہوتے ہیں ۔
کیک فاؤنڈیشن لگانے کا طریقہ
بالوں کو پیچھے کی جانب کس کر باندھ لیں۔
چہرے اور گردن کو بخوبی صاف کرنے کے بعد موائسچرائزنگ سر انجام دیں ۔
موائسچرائزنگ جذب ہونے کے لیے کم از کم پانچ سات منٹ تک انتظار کریں ۔
اسفنج کو فاؤنڈیشن پر حرکت دیں لیکن آپ کی حرکت کا انداز ہموار ہونا چاہیے۔
فاؤنڈیشن کی نوعیت کے پیش نظر گیلا یا خشک اسفنج استعمال کریں ۔
اگر گیلا اسفنج زیر استعمال ہوتو اسے دبا کر فاضل پانی نکال دیں ۔
زیادہ گیلے اسفنج کی وجہ سے فاؤنڈیشن کا اثرہلکاآئے گا ۔
اسفنج جس قدر زیادہ خشک ہو گا فاؤنڈیشن کا اثر اسی قدر گہرا ہو گا۔
چہرے کے بڑے حصوں پر نرمی اور آہستگی کے ساتھ اسفنج پھریں۔
فاؤنڈیشن کو بخوبی جمائیں تا کہ فطرتی انداز میں فاؤنڈیشن نمایاں ہو سکے بالخصوص چہرے اور گردن پر اسے فطرتی انداز میں نمایاں ہونا چاہیے۔
فاؤنڈیشن لگانے کے بعد اپنے چہرے کا بغور مشاہدہ کریں تاکہ آپ کے علم میں یہ بات آسکے کہ تمام مقامات پر فاؤنڈیشن کی سطح ہموار ہے یا نہیں۔
اگر فاؤنڈیشن لگانے کے بعد بھی چہرے کے کسی مقام پرداغ دھبے نمایاں ہوں تو کنسیلر کے استعمال کی بدولت انہیں چھپائیں۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*

Michael Bennett Womens Jersey