اہم خبریں
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل شبِ برأت         شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہیں عالمزیب شہید کا مشن صرف اور صرف ملک اور عوام کی خدمت تھا۔ارشد خان عمرزئی سابق رکن صوبائی اسمبلی         اٹلی کی موسمی امگریشن اور پاکستان اس سے نا اہل ۔ حکومتی خارجہ پالیسی سفارتی تعلقات کی نا اہلی ۔الیاس چوہان         چوہدری گلریز بوگاکی جانب سے حویلی ریسٹورنٹ بارسلونا میں ایک پرتکلف عشایہ کا اہتمام۔         مرحوم گلزار احمد کی نماز جنازہ کل بروز بدھ کو 13:30 بجے محمدیہ مسجد ناپولی میں ادا کی جائے گی         چیف اکرام الدین کا صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد         خاتون کو تقریر سے روکنا کونسی انسانیت ہیں صوبائی حکومت انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کی انتظامیہ کیخلاف قانونی کاروائی کریں.چیف اکرام الدین         پاکستانی فرم ڈو مارٹن فرانس میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کی طرف گامزن         مسلم لیگ ن سپین کے سنئیر رہنما چوہدری دانیال صغیر گجر کے صاجزادے محمد۔اعتصام مجید کی پہلی سالگرہ بارسلونا میں منائی گئی         مغل اعظم ریسٹورنٹ اور SALA BANCHETTO کا شاندار افتتاح         سفارت خانہ پاکستان فرانس نے یوم پاکستان کی یاد میں ایک سفارتی استقبالیہ دیا         کسال پاکستانی اور امرہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر ایک شام         فیضان شرافت آزاد گروپ ویاناکی جانب سے یوم پاکستان کی تقریب میں ملی نغمہ پیش کرتے ہوئے حاضرین نے فیضان علی کی تالیاں بجا کر حوصلہ افزائی کی۔(اکرم باجوہ ویانا)         آزاد گروپ ویاناکی جانب سے یوم پاکستان کی تقریب میں خواتین ومرد حضرات کی بھرپور شرکت تصویری جھلکیاں (اکرم باجوہ ویانا)         پاکستان تحریک انصاف دبئی کے زیر اہتمام یومِ پاکستان کے سلسلہ میں منعقدہ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا        

سائنس نے وزن کم کرنے کے 3 سنہری اصول بتادیے، جن پر عمل کرنے سے آپ کا وزن کبھی نہیں بڑھے گا

لیڈز (نمائندہ خصوصی) فی زمانہ موٹاپا دنیا بھر میں ایک بڑھتا ہوا مسئلہ ہے جس پر قابو پانے کیلئے طرح طرح کے جتن کیے جاتے ہیں لیکن اب سائنس نے ایسے سنہرے اصول وضع کردیے ہیں جن پر عمل کرنے سے انسان کبھی موٹاپے کا شکار نہیں ہوگا۔برطانیہ کی لیڈز بیکیٹ یونیورسٹی میں نیوٹریشن اور میٹابولزم کے شعبے سے تعلق رکھنے والے کیون ڈائٹن کا کہنا ہے کہ تین ایسے سنہری اصول ہیں جن پر عمل کرکے نہ صرف وزن کو کم کیا جاسکتا ہے بلکہ اس کو آئندہ بڑھنے سے بھی روکا جاسکتا ہے۔

پہلا اصول : اوور ایٹنگ (گنجائش سے زیادہ کھانا) پر نظر رکھیں

کیون ڈائٹن کا کہنا ہے کہ ہمیں گنجائش سے زیادہ کھانا کھانے کا احساس ہی نہیں ہوتا اور بعض اوقات ہم روزانہ ایک ہزار سے زائد کیلوریز تک اضافی حاصل کرلیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی کہ زیادہ کیلوریز لینے والے شرکا کا جب اگلے دن جائزہ لیا گیا تو پتا چلا کہ اضافی کیلوریز ابھی تک ہضم نہیں ہوئیں۔ گنجائش سے زیادہ کھانے کے واقعات تہواروں اور ویک اینڈز پر پیش آتے ہیں جس کے باعث وزن بڑھ جاتا ہے۔ اگر کوئی اپنا وزن قابو میں رکھنا چاہتا ہے تو اسے اوور ایٹنگ کا ہرصورت خیال رکھنا ہوگا۔

دوسرا اصول: ورزش کرنا نہ بھولیں

کیون ڈائٹن کے مطابق ورزش کو وزن کم کرنے کا سب سے بہترین طریقہ سمجھا جاتا ہے لیکن وزن کم کرنے میں آپ کا جسمانی طور پر متحرک رہنا بھی بہت ضروری ہے۔ ایک ٹی وی شو ” The Biggest Loser” میں بھی 6 سال تک لوگوں کا تجزیہ کیا گیا۔ اس دوران یہ بات سامنے آئی کہ جن لوگوں نے اپنے وزن پر قابو پایا اور سمارٹ رہے انہوں نے اپنی جسمانی سرگرمی کو 160 فیصد تک بڑھادیا تھا۔ جن لوگوں کے وزن میں اضافہ ہوا انہوں نے اپنی جسمانی حرکت صرف 34 فیصد بڑھائی تھی۔ اس لیے وزن کم کرنے کیلئے ورزش کے ساتھ ساتھ جسمانی طور پر متحرک ہونا بھی ضروری ہے کیونکہ ورزش سے آپ کی بھوک بڑھتی ہے لیکن جب آپ متحرک شخص ہوتے ہیں تو آپ کی بھوک قابو میں رہتی ہے۔

تیسرا اصول : کھانے کے معاملے میں لچک کا مظاہرہ

آپ کوئی بھی ڈائٹنگ پلان اپنا لیں لیکن ہوسکتا ہے کہ آپ کو کسی دعوت پر جانا پڑجائے اور وہاں آپ کی ڈائٹ کا ستیا ناس ہوجائے۔ اس لیے آپ کو اپنی کیلوریز کا خیال رکھنے کیلئے ایسی کھانوں سے ہاتھ کھینچنا ہوگا جو بہت زیادہ انرجی فراہم کریں۔ یا اگر آپ ایسی چیز کھالیں تو بعد میں صرف کیلوریز پوری کرنے کیلئے ہی کھانا کھائیں۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*

Michael Bennett Womens Jersey