اہم خبریں
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل شبِ برأت         شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہیں عالمزیب شہید کا مشن صرف اور صرف ملک اور عوام کی خدمت تھا۔ارشد خان عمرزئی سابق رکن صوبائی اسمبلی         اٹلی کی موسمی امگریشن اور پاکستان اس سے نا اہل ۔ حکومتی خارجہ پالیسی سفارتی تعلقات کی نا اہلی ۔الیاس چوہان         چوہدری گلریز بوگاکی جانب سے حویلی ریسٹورنٹ بارسلونا میں ایک پرتکلف عشایہ کا اہتمام۔         مرحوم گلزار احمد کی نماز جنازہ کل بروز بدھ کو 13:30 بجے محمدیہ مسجد ناپولی میں ادا کی جائے گی         چیف اکرام الدین کا صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد         خاتون کو تقریر سے روکنا کونسی انسانیت ہیں صوبائی حکومت انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کی انتظامیہ کیخلاف قانونی کاروائی کریں.چیف اکرام الدین         پاکستانی فرم ڈو مارٹن فرانس میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کی طرف گامزن         مسلم لیگ ن سپین کے سنئیر رہنما چوہدری دانیال صغیر گجر کے صاجزادے محمد۔اعتصام مجید کی پہلی سالگرہ بارسلونا میں منائی گئی         مغل اعظم ریسٹورنٹ اور SALA BANCHETTO کا شاندار افتتاح         سفارت خانہ پاکستان فرانس نے یوم پاکستان کی یاد میں ایک سفارتی استقبالیہ دیا         کسال پاکستانی اور امرہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر ایک شام         فیضان شرافت آزاد گروپ ویاناکی جانب سے یوم پاکستان کی تقریب میں ملی نغمہ پیش کرتے ہوئے حاضرین نے فیضان علی کی تالیاں بجا کر حوصلہ افزائی کی۔(اکرم باجوہ ویانا)         آزاد گروپ ویاناکی جانب سے یوم پاکستان کی تقریب میں خواتین ومرد حضرات کی بھرپور شرکت تصویری جھلکیاں (اکرم باجوہ ویانا)         پاکستان تحریک انصاف دبئی کے زیر اہتمام یومِ پاکستان کے سلسلہ میں منعقدہ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا        

پاکستانی فرم ڈو مارٹن فرانس میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کی طرف گامزن

پیرس(نمائندہ خصوصی)پاکستانی فرم ڈو مارٹن فرانس میں پہلے سے ہی دو فارماسوٹیکل پلانٹس لگا چکی ہے اور اب اس فرم نے پیرس سے 200 کلومیٹر دور جیاں شہر میں نیا فارما پلانٹ لگا لیا ہے جہاں صحت کی حفاظت کیلئے تیل سے تیار کردہ سافٹ کیپسول تیار کیئے جا رہے ہیں۔

اس نئے مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح آج سفیر پاکستان جناب معین الحق اور جیاں شہر کے ڈپٹی گورنر جناب پاؤل لاویلے نے مشترکہ طور پر کیا۔

سفیر پاکستان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈو مارٹن کی انتظامیہ کو فرانس میں ایک اور فارما پلانٹ لگا کر اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے پر مبارک باد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پراعتماد اور کامیاب سرمایہ کاری پاکستان کے نجی شعبہ کو ترقی یافتہ دنیا تک رسائی حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کی باہمی تجارت اور سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے جبکہ ڈو مارٹن کی یہ سرمایہ کاری ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور فرانس میں پاکستان کی طرف سے سرمایہ کاری کے موزوں حالات پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔

جیاں کے گورنر جناب پاؤل لاویلے نے اپنے خطاب میں پاکستانی فرم ڈو مارٹن کی فرانس میں سرمایہ کاری کی بہت تعریف کی اوراس سرمایہ کاری کو دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے ڈو مارٹن کے پیشہ ور ماہرین اور انتظامیہ کی جانب سے بند فارما پلانٹ کو کامیابی سے چلانے پر ان کی تعریف کی اور انہوں نے مقامی علاقے کے لوگوں کیلئے روزگار کے نئے مواقعے فراہم کرنے پر ڈو مارٹن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سفیر پاکستان نے نئے فارماسوٹیکل کے پلانٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور انہیں نئی مہیا کی جانی والی سہولیات کے بارے میں آگاہ بھی کیا گیا۔

جون 2015 سے فارما پلانٹ کے حصول کے بعد سے ڈو مارٹن نے پلانٹ کو اس کی اصل حالت میں بحالی کے بعد خشک اور مائع مصنوعات بنانا شروع کر دی تھی اور اس سال جون سے کاسمیٹک کی مصنوعات بنانے کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*

Michael Bennett Womens Jersey