اہم خبریں
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل شبِ برأت         شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہیں عالمزیب شہید کا مشن صرف اور صرف ملک اور عوام کی خدمت تھا۔ارشد خان عمرزئی سابق رکن صوبائی اسمبلی         اٹلی کی موسمی امگریشن اور پاکستان اس سے نا اہل ۔ حکومتی خارجہ پالیسی سفارتی تعلقات کی نا اہلی ۔الیاس چوہان         چوہدری گلریز بوگاکی جانب سے حویلی ریسٹورنٹ بارسلونا میں ایک پرتکلف عشایہ کا اہتمام۔         مرحوم گلزار احمد کی نماز جنازہ کل بروز بدھ کو 13:30 بجے محمدیہ مسجد ناپولی میں ادا کی جائے گی         چیف اکرام الدین کا صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد         خاتون کو تقریر سے روکنا کونسی انسانیت ہیں صوبائی حکومت انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کی انتظامیہ کیخلاف قانونی کاروائی کریں.چیف اکرام الدین         پاکستانی فرم ڈو مارٹن فرانس میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کی طرف گامزن         مسلم لیگ ن سپین کے سنئیر رہنما چوہدری دانیال صغیر گجر کے صاجزادے محمد۔اعتصام مجید کی پہلی سالگرہ بارسلونا میں منائی گئی         مغل اعظم ریسٹورنٹ اور SALA BANCHETTO کا شاندار افتتاح         سفارت خانہ پاکستان فرانس نے یوم پاکستان کی یاد میں ایک سفارتی استقبالیہ دیا         کسال پاکستانی اور امرہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر ایک شام         فیضان شرافت آزاد گروپ ویاناکی جانب سے یوم پاکستان کی تقریب میں ملی نغمہ پیش کرتے ہوئے حاضرین نے فیضان علی کی تالیاں بجا کر حوصلہ افزائی کی۔(اکرم باجوہ ویانا)         آزاد گروپ ویاناکی جانب سے یوم پاکستان کی تقریب میں خواتین ومرد حضرات کی بھرپور شرکت تصویری جھلکیاں (اکرم باجوہ ویانا)         پاکستان تحریک انصاف دبئی کے زیر اہتمام یومِ پاکستان کے سلسلہ میں منعقدہ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا        

4 لاکھ روپے کی سائیکل، 100 کروڑ کا فارم ہاﺅس، سلمان خان کی گاڑیوں ، گھروں اور موٹرسائیکلوں کی قیمت کیا ہے؟

ممبئی (نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ کے دبنگ خان ہندی سینماکے سب سے بڑے سپر سٹار ہیں جن کے ایک اشارے پر کسی کا بھی کیریئر بن اور بگڑ سکتا ہے۔ سلمان خان نے خود تو شادی نہیں کی لیکن دوستوں اور اہلخانہ کے معاملے میں وہ کافی فراخ دل واقع ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنی فیملی کو ایک ہی چھت تلے رکھا ہوا ہے۔ سلمان خان کی ذاتی زندگی کا جائزہ لیا جائے تو وہ اربوں روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔سلمان خان کی دولت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ جو سائیکل استعمال کرتے ہیں اس کی قیمت 4 لاکھ روپے ہے۔

بھارتی ٹی وی نیوز 18 کے مطابق سلمان خان نے اپنی 51 ویں سالگرہ کے موقع پر ممبئی کے ساحل پر 500 ایکڑ کا فارم ہاﺅس خریدا ہے جس میں جِم، سوئمنگ پول، بچوں کیلئے پلے ایریا اور تھیٹر سمیت بہت کچھ ہے۔ ان کے اس فارم ہاﺅس کی مالیت 100 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔علاوہ ازیں سلمان خان کے پاس پنویل فارم ہاﺅس بھی ہے جو 150 ایکڑ کے رقبے پر محیط ہے اور وہ اکثر پارٹیاں اسی جگہ کرتے ہیں، ان کے اس فارم ہاﺅس کی مالیت 80 کروڑ روپے کے قریب ہے۔ دبنگ خان اپنی فیملی کے ہمراہ گلیکسی اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں لیکن ابھی انہوں نے ایک 11 منزلہ عمارت میں سرمایہ کاری کی ہے جس کی کنسٹرکشن جاری ہے، جیسے ہی عمارت کی تعمیر مکمل ہوگی تو خان فیملی اس میں شفٹ ہوجائے گی۔

سلمان خان کے پاس ایک لگژری کشتی بھی ہے جو انہوں نے 3 کروڑ روپے میں خریدی تھی جبکہ ان کے پاس گینٹ پروپل 2014 ایکسٹیسی سائیکل ہے جس کی قیمت 4 لاکھ روپے ہے۔ سلمان خان گاڑیوں کے بھی شوقین ہیں اور انہوں نے مجموعی طور پر لگ بھگ 15 کروڑ روپے مالیت کی گاڑیاں جمع کر رکھی ہیں۔ ان کے پاس مرسڈیز بینز جی ایل کلاس (تقریباً 80 لاکھ)، مرسڈیز بینز ایس کلاس ( تقریباً 82 کروڑ)، اوڈی اے 8 ایل (ایک کروڑ 13 لاکھ)، بی ایم ڈبلو ایکس 6 (ایک کروڑ 15 لاکھ)، ٹویوٹا لینڈ کروزر(ایک کروڑ 29 لاکھ )، اوڈی آر ایس 7(ایک کروڑ 40 لاکھ )، رینج روور(2 کروڑ 6 لاکھ )، آڈی آر 8 (2 کروڑ 31 لاکھ )، لکسس ایل ون 470 (2 کروڑ 32 لاکھ ) موجود ہیں۔

سلمان خان ہیوی بائیکس کا بھی شوق رکھتے ہیں اسی لیے انہوں نے اپنے پاس انتہائی مہنگی موٹرسائیکلیں جمع کر رکھی ہیں۔ ان کے پاس تقریباً 16 لاکھ روپے مالیت کی ہایابوسا بائیک ہے۔ اس کے علاوہ یا ماہا آر1 (15لاکھ)، سوزوکی جی ایکس آر 1000زیڈ (16 لاکھ) اور سوزوکی ایم 1800 آر زیڈ تقریباً 16 لاکھ روپے کی ہے۔

خیال رہے کہ سلمان خان کے اثاثوں کی جو قیمت اوپر بیان کی گئی ہے وہ بھارتی روپوں میں لکھی گئی ہے، اگر قارئین اس کا موازنہ پاکستانی روپوں میں کرنا چاہتے ہیں تو ہر چیز کا ریٹ ڈبل کرتے چلے جائیں۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*

Michael Bennett Womens Jersey