اہم خبریں
موجودہ سیاستدانوں کے دعوے جھوٹ پر مبنی ہے سیاستدانوں کے جھوٹے وعدوں کی وجہ سے ملکی قرضوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔بانی اکرام الدین         نواز محمود خان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کیلئے فوکل پرسن مقرر وزیر اعلی محمود خان اور وائس چیئرمین کا بہت مشکور ہوں۔نواز محمود خان         انسانی حقوق عالمی تنظیم ہیومن رائٹس یوکے کے صدر رانا بشارت علی خان کی پاکستان آمد         منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل شبِ برأت         شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہیں عالمزیب شہید کا مشن صرف اور صرف ملک اور عوام کی خدمت تھا۔ارشد خان عمرزئی سابق رکن صوبائی اسمبلی         اٹلی کی موسمی امگریشن اور پاکستان اس سے نا اہل ۔ حکومتی خارجہ پالیسی سفارتی تعلقات کی نا اہلی ۔الیاس چوہان         چوہدری گلریز بوگاکی جانب سے حویلی ریسٹورنٹ بارسلونا میں ایک پرتکلف عشایہ کا اہتمام۔         مرحوم گلزار احمد کی نماز جنازہ کل بروز بدھ کو 13:30 بجے محمدیہ مسجد ناپولی میں ادا کی جائے گی         چیف اکرام الدین کا صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد         خاتون کو تقریر سے روکنا کونسی انسانیت ہیں صوبائی حکومت انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کی انتظامیہ کیخلاف قانونی کاروائی کریں.چیف اکرام الدین         پاکستانی فرم ڈو مارٹن فرانس میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کی طرف گامزن         مسلم لیگ ن سپین کے سنئیر رہنما چوہدری دانیال صغیر گجر کے صاجزادے محمد۔اعتصام مجید کی پہلی سالگرہ بارسلونا میں منائی گئی         مغل اعظم ریسٹورنٹ اور SALA BANCHETTO کا شاندار افتتاح         سفارت خانہ پاکستان فرانس نے یوم پاکستان کی یاد میں ایک سفارتی استقبالیہ دیا         کسال پاکستانی اور امرہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر ایک شام        

پاکستانی لڑکی شوہر کو برقع پہنا کر کھانا کھلانے ریسٹورنٹ پر لے گئی

لاہور (نمائندہ خصوصی )پاکستانی جوڑے نے سوشل میڈ یا پر ایک پوسٹ کر کے صنف سے متعلق ضعیف العتقاد ی کو پاش پاش کردیا ۔نئے شادی شدہ جوڑے نے سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں شوہر نے برقع پہن رکھا ہے ،اس تصویر نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا ۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈنر ڈیٹ پر موجود لڑکی سیلفی لے رہی ہے جبکہ لڑکی کے پہلو میں بیٹھا ہوا اس کا شوہر برقعے میں ملبوس ہو کر صنف سے متعلق پرانے خیا لات کی نفی کر رہا ہے ۔

اس تصویر کے ساتھ لڑکی نے پیغام لکھا کہ یہ میرا پیارا شوہر ہے ،ظاہر سی بات ہے کہ آپ اس کی خوبصورتی نہیں دیکھ سکتے کیونکہ میں نے اس کی خوبصورتی کو چھپا رکھا ہے کیونکہ اس کی خوبصوتی دیکھنے کی صرف میں حقیقی حقدار ہوں۔میرے شوہر پر کسی بھی نا محرم کی نظر حرام ہے اور دنیا ایک بری جگہ ہے لہذا میں اپنے شوہر کو گھر پر رکھنے کو ترجیح دوں گی۔مجھے لگتا ہے کہ جب میرا شوہر میرے ساتھ باہر گھومنے جائے تو اس کا پردہ کرنا ٹھیک ہو گا ۔

لڑکی نے بتا یا کہ میں اپنے شوہر کو ایسی جگہ پر ڈنر کے لیے لے کر گئی جہاں سٹیرائڈ فری چکن دستیاب ہے اور ہم صحت سےمتعلق بہت سنجیدہ ہیں ،خاص طور پر جب ہمیں یہ پتہ چلا کہ ہارمون انجیکٹڈ چکن بانجھ پن پیدا کرتا ہے ۔میں نہیں چاہتی کہ میرے شوہر کی بچے پیدا کرنے کی صلا حیت متاثر ہو کیونکہ میرے شوہر کا سب سے اہم مقصد یہ ہے کہ وہ مجھے بچے دے اور مجھے ماں بنائے ۔

جس طرح باہر جاتے ہوئے میرے شوہر نے اپنے آپ کو برقعے میں چھپا یا ،یہ مجھے اچھا لگا کیونکہ وہ ایک کھلی تجوری کی طرح ہے اور میں اس کو بے آبر و ہوتے دیکھنا نہیں چاہوں گی ،اگر اس سب کے بعد بھی میرا شوہر بے آبرو ہوا تو ہم اسے قسمت کا فیصلہ سمجھیں گے اور شوہر کو ہراساں کرنے والے کو آخرت میں سزا ملنے کی امید کریں گے ۔

لڑکی نے مزید لکھا کہ دوسری طرف میں چڈی بنیان اور شرٹ کے بغیر بھی گھوم سکتی ہوں کیونکہ میں لڑکی ہوں اس لیے مجھے دوسری لڑکیوں سے کوئی خوف نہیں ،وہ مجھے ہراساں نہیں کریں گی اور اگر کسی لڑکی نے مجھے ہراساں بھی کیا تو میں اس سے متعلق بات نہیں کروں گی کیونکہ یہ بات مجھے دنیا کے سامنے کمزور بنا دے گی ۔میں اپنے شوہر کو باہر کام کے لیے اور ڈرائیو کرنے بھیجوں گی کیونکہ میں برابری پر یقین رکھتی ہوں لیکن نا محرم کو دیکھنے اور ان کے ساتھ بات کرنے پر سختی سے پابندی ہو گی ۔

اس پوسٹ پر نتن شرما نے کہا کہ کیا وہ تمہاری غیر موجودگی میں اکیلا باہر جا سکتا ہے ؟

گلالئی نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ تمہیں اپنے شوہر کو کام اور ڈرائیور پر جانے نہیں دینا چاہیے حالانکہ اس بات کی کوئی منطق نہیں ہے لیکن تمہیں ایسا نہیں کر نا چاہیے ۔

سیوا نے کہا کہ جو برقع تم نے اپنے شوہر کو کرایا ہے وہ مناسب لباس نہیں ہے ،مہربانی فرما کہ باہر جانے سے پہلے یہ یقین دہانی کر لیا کریں کہ اس نے مناسب طریقے سے اپنے آپ کو ڈھانپ رکھا ہو ۔

سندیپ متھرا نے کہا تم اپنے شوہر کو کام اور ڈرائیو کرنے کی اجازت دو گی ؟میری امی کہہ رہی ہیں کہ اتنی آزادی لڑکوں کے لیے ٹھیک نہیں ۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*

Michael Bennett Womens Jersey