اہم خبریں
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل شبِ برأت         شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہیں عالمزیب شہید کا مشن صرف اور صرف ملک اور عوام کی خدمت تھا۔ارشد خان عمرزئی سابق رکن صوبائی اسمبلی         اٹلی کی موسمی امگریشن اور پاکستان اس سے نا اہل ۔ حکومتی خارجہ پالیسی سفارتی تعلقات کی نا اہلی ۔الیاس چوہان         چوہدری گلریز بوگاکی جانب سے حویلی ریسٹورنٹ بارسلونا میں ایک پرتکلف عشایہ کا اہتمام۔         مرحوم گلزار احمد کی نماز جنازہ کل بروز بدھ کو 13:30 بجے محمدیہ مسجد ناپولی میں ادا کی جائے گی         چیف اکرام الدین کا صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد         خاتون کو تقریر سے روکنا کونسی انسانیت ہیں صوبائی حکومت انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کی انتظامیہ کیخلاف قانونی کاروائی کریں.چیف اکرام الدین         پاکستانی فرم ڈو مارٹن فرانس میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کی طرف گامزن         مسلم لیگ ن سپین کے سنئیر رہنما چوہدری دانیال صغیر گجر کے صاجزادے محمد۔اعتصام مجید کی پہلی سالگرہ بارسلونا میں منائی گئی         مغل اعظم ریسٹورنٹ اور SALA BANCHETTO کا شاندار افتتاح         سفارت خانہ پاکستان فرانس نے یوم پاکستان کی یاد میں ایک سفارتی استقبالیہ دیا         کسال پاکستانی اور امرہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر ایک شام         فیضان شرافت آزاد گروپ ویاناکی جانب سے یوم پاکستان کی تقریب میں ملی نغمہ پیش کرتے ہوئے حاضرین نے فیضان علی کی تالیاں بجا کر حوصلہ افزائی کی۔(اکرم باجوہ ویانا)         آزاد گروپ ویاناکی جانب سے یوم پاکستان کی تقریب میں خواتین ومرد حضرات کی بھرپور شرکت تصویری جھلکیاں (اکرم باجوہ ویانا)         پاکستان تحریک انصاف دبئی کے زیر اہتمام یومِ پاکستان کے سلسلہ میں منعقدہ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا        

سب سے مشکل ترین والد بننا ہے یا پھر ویرات کوہلی کو گیند کروانا ؟ محمد عامر سے یہ سوال کیا گیا تو انہوں نے کیا جواب دیا ؟ جانئے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان کے مایہ ناز باولر محمد عامر آج کل ورلڈ کپ کی تیاری کر رہے ہیں تاہم سپورٹس چینل ” ESPN“ نے ان کا خصوصی انٹرویو کیا جس دوران کھلاڑی سے انتہائی دلچسپ نوعیت کے کئی سوالات کی گئے جن کے محمد عامر نے جوابات دیئے ۔ کھلاڑی کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ای ایس پی این کرک انفو کے نمائندے نے محمد عامر سے سوال کیا کہ ” سب سے مشکل ترین چیز والد بننا ہے یا پھر کوہلی کو گیند کروانا ؟ “ محمد عامر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” سب سے مشکل ترین چیز والد بننا ہے کیونکہ اس کے ساتھ بہت سی ذمہ داریاں ہوتی ہیں “۔کھلاڑی سے اگلا سوال کیا گیا کہ ایسا کونسا گانا ہے” جو کہ آج کل آپ کے دماغ پر سوار ہواہے ؟ “ محمد عامر نے یہ سوال سنا تو زیر لب مسکرائے اور ایسا جواب دیدیا کہ شائد سوال پوچھنے والا شخص بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا ہو گا کیونکہ اب بیوی کے خلاف تو کوئی بھی نہیں جا سکتا ۔ خیر محمد عامر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” یار یہ تھوڑا حیران کن ہو گا کیونکہ جو میری اہلیہ ہے اس کے بھائی ظہیر عباس کا نیا گانا آنے والا ہے ۔“کھلاڑی نے گانا گنگناکر بھی سنایا کہ ” تم سے جدائی کیونکر ہوئی تھی جبکہ محبت دونوں نے کی تھی ۔“

محمد عامر سے کرک انفو کے نمائندے نے سوال کیا کہ ”اگر آپ کے بارے میں فلم بنائی جائے تو آپ کا کردار کس اداکار کو نبھانا چاہیے ؟ “ کھلاڑی نے بلا ججھک جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” شاہد کپور ‘ ‘ ، محمد عامر کے جواب سے ایسا محسوس ہوتاہے کہ ممکنہ طور پر شاہد کپور ان کے پسندیدہ اداکار ہیں تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے حال ہی میں بالی ووڈ کی کونسی فلم دیکھی ہے تو انہوں نے دپیکا پڈوکون کی فلم ”پدماوت“ کا نام لیا ۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*

Michael Bennett Womens Jersey