اہم خبریں
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل شبِ برأت         شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہیں عالمزیب شہید کا مشن صرف اور صرف ملک اور عوام کی خدمت تھا۔ارشد خان عمرزئی سابق رکن صوبائی اسمبلی         اٹلی کی موسمی امگریشن اور پاکستان اس سے نا اہل ۔ حکومتی خارجہ پالیسی سفارتی تعلقات کی نا اہلی ۔الیاس چوہان         چوہدری گلریز بوگاکی جانب سے حویلی ریسٹورنٹ بارسلونا میں ایک پرتکلف عشایہ کا اہتمام۔         مرحوم گلزار احمد کی نماز جنازہ کل بروز بدھ کو 13:30 بجے محمدیہ مسجد ناپولی میں ادا کی جائے گی         چیف اکرام الدین کا صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد         خاتون کو تقریر سے روکنا کونسی انسانیت ہیں صوبائی حکومت انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کی انتظامیہ کیخلاف قانونی کاروائی کریں.چیف اکرام الدین         پاکستانی فرم ڈو مارٹن فرانس میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کی طرف گامزن         مسلم لیگ ن سپین کے سنئیر رہنما چوہدری دانیال صغیر گجر کے صاجزادے محمد۔اعتصام مجید کی پہلی سالگرہ بارسلونا میں منائی گئی         مغل اعظم ریسٹورنٹ اور SALA BANCHETTO کا شاندار افتتاح         سفارت خانہ پاکستان فرانس نے یوم پاکستان کی یاد میں ایک سفارتی استقبالیہ دیا         کسال پاکستانی اور امرہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر ایک شام         فیضان شرافت آزاد گروپ ویاناکی جانب سے یوم پاکستان کی تقریب میں ملی نغمہ پیش کرتے ہوئے حاضرین نے فیضان علی کی تالیاں بجا کر حوصلہ افزائی کی۔(اکرم باجوہ ویانا)         آزاد گروپ ویاناکی جانب سے یوم پاکستان کی تقریب میں خواتین ومرد حضرات کی بھرپور شرکت تصویری جھلکیاں (اکرم باجوہ ویانا)         پاکستان تحریک انصاف دبئی کے زیر اہتمام یومِ پاکستان کے سلسلہ میں منعقدہ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا        

سائنسدانوں نے خوش رہنے کا سب سے سستا ترین نسخہ بتادیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) عام تاثر پایا جاتا ہے کہ روپیہ پیسہ اور دیگر اسی نوع کے مادی عوامل انسان کو خوشی دیتے ہیں لیکن اب امریکی سائنسدانوں نے اس عام تاثر کے برعکس خوشی کے حصول کا ایسا سستا ترین نسخہ بتا دیا ہے کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔ میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی آف ٹینیسی کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ ’محض مسکراتے رہتے سے ہی انسان خوشی حاصل کر سکتا ہے اور ہمیشہ خوش رہ سکتا ہے۔‘

اس موضوع کے حوالے سے 50سال کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد نتائج میں ماہرین نفسیات کا کہنا تھا کہ جب انسان مسکراتا ہے تواس کے دماغ کو مثبت احساسات پیدا کرنے کی ترغیب ملتی ہے جس سے انسان کو خوشی حاصل ہوتی ہے۔ اسی طرح ماتھے پر تیوری چڑھائے رکھنے سے انسانی دماغ غصے اور منہ بسورے رکھنے سے افسردگی کا احساس پیدا کرتا ہے۔ جو لوگ ماتھے پر بل چڑھائے رکھتے ہیں انہیں غصہ بھی زیادہ آتا ہے اور وہ افسردہ بھی زیادہ رہتے ہیں۔ اس کے برعکس جو لوگ چہرے پر مسکراہٹ رکھتے ہیں وہ زندگی میں خوش رہتے ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر نکولس کولیس کا کہنا تھا کہ ”ماہرین نفسیات اس خیال کو ہمیشہ سے رد کرتے آ رہے تھے کہ چہرے کے تاثرات انسان کے اندرونی احساسات پر اثرانداز ہوتے ہیں لیکن ہماری تحقیق میں ان کی یہ بات غلط ثابت ہوئی ہے۔ چہرے کے تاثرات کا انسان کے مزاج اور اندرونی احساسات پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے۔ “

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*

Michael Bennett Womens Jersey