اہم خبریں
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل شبِ برأت         شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہیں عالمزیب شہید کا مشن صرف اور صرف ملک اور عوام کی خدمت تھا۔ارشد خان عمرزئی سابق رکن صوبائی اسمبلی         اٹلی کی موسمی امگریشن اور پاکستان اس سے نا اہل ۔ حکومتی خارجہ پالیسی سفارتی تعلقات کی نا اہلی ۔الیاس چوہان         چوہدری گلریز بوگاکی جانب سے حویلی ریسٹورنٹ بارسلونا میں ایک پرتکلف عشایہ کا اہتمام۔         مرحوم گلزار احمد کی نماز جنازہ کل بروز بدھ کو 13:30 بجے محمدیہ مسجد ناپولی میں ادا کی جائے گی         چیف اکرام الدین کا صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد         خاتون کو تقریر سے روکنا کونسی انسانیت ہیں صوبائی حکومت انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کی انتظامیہ کیخلاف قانونی کاروائی کریں.چیف اکرام الدین         پاکستانی فرم ڈو مارٹن فرانس میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کی طرف گامزن         مسلم لیگ ن سپین کے سنئیر رہنما چوہدری دانیال صغیر گجر کے صاجزادے محمد۔اعتصام مجید کی پہلی سالگرہ بارسلونا میں منائی گئی         مغل اعظم ریسٹورنٹ اور SALA BANCHETTO کا شاندار افتتاح         سفارت خانہ پاکستان فرانس نے یوم پاکستان کی یاد میں ایک سفارتی استقبالیہ دیا         کسال پاکستانی اور امرہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر ایک شام         فیضان شرافت آزاد گروپ ویاناکی جانب سے یوم پاکستان کی تقریب میں ملی نغمہ پیش کرتے ہوئے حاضرین نے فیضان علی کی تالیاں بجا کر حوصلہ افزائی کی۔(اکرم باجوہ ویانا)         آزاد گروپ ویاناکی جانب سے یوم پاکستان کی تقریب میں خواتین ومرد حضرات کی بھرپور شرکت تصویری جھلکیاں (اکرم باجوہ ویانا)         پاکستان تحریک انصاف دبئی کے زیر اہتمام یومِ پاکستان کے سلسلہ میں منعقدہ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا        

سارہ علی خان کی سیاست میں آمد متوقع

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان نے آتے ہی فلموں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں اور اب سیاست میں بھی آنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان نے حال ہی میں سیاست میں آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو میں گفتگو کے دوران کہا کہ ’اداکاری کرنا میری زندگی کی سب سے پہلی ترجیح ہے مگر اداکاری کے بعد سیاست میں بھی آنا چاہتی ہوں کیونکہ میری ڈگری سیاست اور تاریخ کے حوالے سے ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ علی خان اداکاری کے ساتھ ساتھ لندن سے پولیٹیکل سائنس اور ہسٹری کی ڈگری بھی حاصل کر رہی ہیں اوراسی وجہ سے انہوں نے سیاست میں آنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ سارہ علی خان نے گزشتہ برس بالی ووڈ انڈسٹری میں فلم ’کیدرناتھ‘ سے ڈیبیو کیا تھا اور رواں برس ریلیز ہونے والی امتیاز علی کی فلم ’لو آج کل‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔امتیاز علی کی فلم میں سارہ علی خان کے ساتھ کارتیک آریان اور دیگر اداکار مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*

Michael Bennett Womens Jersey