اہم خبریں
موجودہ سیاستدانوں کے دعوے جھوٹ پر مبنی ہے سیاستدانوں کے جھوٹے وعدوں کی وجہ سے ملکی قرضوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔بانی اکرام الدین         نواز محمود خان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کیلئے فوکل پرسن مقرر وزیر اعلی محمود خان اور وائس چیئرمین کا بہت مشکور ہوں۔نواز محمود خان         انسانی حقوق عالمی تنظیم ہیومن رائٹس یوکے کے صدر رانا بشارت علی خان کی پاکستان آمد         منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل شبِ برأت         شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہیں عالمزیب شہید کا مشن صرف اور صرف ملک اور عوام کی خدمت تھا۔ارشد خان عمرزئی سابق رکن صوبائی اسمبلی         اٹلی کی موسمی امگریشن اور پاکستان اس سے نا اہل ۔ حکومتی خارجہ پالیسی سفارتی تعلقات کی نا اہلی ۔الیاس چوہان         چوہدری گلریز بوگاکی جانب سے حویلی ریسٹورنٹ بارسلونا میں ایک پرتکلف عشایہ کا اہتمام۔         مرحوم گلزار احمد کی نماز جنازہ کل بروز بدھ کو 13:30 بجے محمدیہ مسجد ناپولی میں ادا کی جائے گی         چیف اکرام الدین کا صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد         خاتون کو تقریر سے روکنا کونسی انسانیت ہیں صوبائی حکومت انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کی انتظامیہ کیخلاف قانونی کاروائی کریں.چیف اکرام الدین         پاکستانی فرم ڈو مارٹن فرانس میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کی طرف گامزن         مسلم لیگ ن سپین کے سنئیر رہنما چوہدری دانیال صغیر گجر کے صاجزادے محمد۔اعتصام مجید کی پہلی سالگرہ بارسلونا میں منائی گئی         مغل اعظم ریسٹورنٹ اور SALA BANCHETTO کا شاندار افتتاح         سفارت خانہ پاکستان فرانس نے یوم پاکستان کی یاد میں ایک سفارتی استقبالیہ دیا         کسال پاکستانی اور امرہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر ایک شام        

شاہد آفریدی کی کتاب نے کرکٹ میں ہنگامہ برپا کردیا لیکن خود انہوں نے پڑھی ہے یا نہیں ؟جواب آپ سوچ بھی نہیں سکتے

کراچی (نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راونڈر شاہد آفریدی کی کتاب نے دھوم مچا دی ہے اور نہ صرف کرکٹ حلقوں میں بلکہ سیاسی حلقوں میں بھی اس کا تذکرہ ہے لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ شاہد آفرید ی نے خود ابھی تک اپنی کتاب نہیں پڑھی اور اس کا اعتراف بھی کیا ہے ۔

پاکستان میں کرک بز کے نمائندے احسن افتخار ناگی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتا یا ہے کہ آج کراچی میں کتاب کی لانچنگ کے حوالے سے ایک تقریب میں شاہد آفریدی اپنی عمر سے متعلق ایشو کی وضاحت کر رہے تھے ،اس دوران انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی کتاب نہیں پڑھی ۔

واضح رہے کہ اپنی کتاب کے اس باب جس میں شاہد آفریدی نے 1996 میں پاکستانی ٹیم میں شمولیت کا ذکر کیا ہے، وہاں شاہد آفریدی نے لکھا کہ ان کی پیدائش 1975 میں ہوئی تھی، ن کے آفیشل ریکارڈز میں تاریخ پیدائش یکم مارچ 1980 درج ہے۔

بعد ازاں آفریدی نے اپنی کتاب میں لکھی گئی عمر سے متعلق وضاحت کر تے ہوئے کہا تھا کہ میری پیدائش 1977 کی ہے، کتاب میں میری عمر 1975 تحریر ہے لیکن میں 1977 میں پیدا ہوا، کتاب کی ای کاپی میں درست عمر تحریر ہے۔انہوں نے کہا کہ 2015 میں کرکٹ ختم ہوئی تو صرف پرستاروں کے لیے کتاب لکھنے کا سوچا، اپنے مداحوں کو اصل عمر بتانا مقصد تھا، چاہے میرا ریکارڈ کیوں نہ چلا جائے۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*

Michael Bennett Womens Jersey