اہم خبریں
موجودہ سیاستدانوں کے دعوے جھوٹ پر مبنی ہے سیاستدانوں کے جھوٹے وعدوں کی وجہ سے ملکی قرضوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔بانی اکرام الدین         نواز محمود خان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کیلئے فوکل پرسن مقرر وزیر اعلی محمود خان اور وائس چیئرمین کا بہت مشکور ہوں۔نواز محمود خان         انسانی حقوق عالمی تنظیم ہیومن رائٹس یوکے کے صدر رانا بشارت علی خان کی پاکستان آمد         منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل شبِ برأت         شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہیں عالمزیب شہید کا مشن صرف اور صرف ملک اور عوام کی خدمت تھا۔ارشد خان عمرزئی سابق رکن صوبائی اسمبلی         اٹلی کی موسمی امگریشن اور پاکستان اس سے نا اہل ۔ حکومتی خارجہ پالیسی سفارتی تعلقات کی نا اہلی ۔الیاس چوہان         چوہدری گلریز بوگاکی جانب سے حویلی ریسٹورنٹ بارسلونا میں ایک پرتکلف عشایہ کا اہتمام۔         مرحوم گلزار احمد کی نماز جنازہ کل بروز بدھ کو 13:30 بجے محمدیہ مسجد ناپولی میں ادا کی جائے گی         چیف اکرام الدین کا صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد         خاتون کو تقریر سے روکنا کونسی انسانیت ہیں صوبائی حکومت انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کی انتظامیہ کیخلاف قانونی کاروائی کریں.چیف اکرام الدین         پاکستانی فرم ڈو مارٹن فرانس میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کی طرف گامزن         مسلم لیگ ن سپین کے سنئیر رہنما چوہدری دانیال صغیر گجر کے صاجزادے محمد۔اعتصام مجید کی پہلی سالگرہ بارسلونا میں منائی گئی         مغل اعظم ریسٹورنٹ اور SALA BANCHETTO کا شاندار افتتاح         سفارت خانہ پاکستان فرانس نے یوم پاکستان کی یاد میں ایک سفارتی استقبالیہ دیا         کسال پاکستانی اور امرہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر ایک شام        

بی سی سی آئی نے آفریدی کے انکشافات کا ’’نوٹس‘‘ لے لیا

ممبئی( ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی شاہد آفریدی کے انکشافات کا ’نوٹس‘ لے لیا جبکہ بی سی سی آئی کے خازن انیرودھ چوہدری نے فکسنگ معلومات آئی سی سی سے شیئر نہ کرنے پر سوال اٹھا دیا۔ سابق پاکستانی اسٹار آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے اپنی آپ بیتی میں انکشاف کیاکہ وہ 2010 کے مشہور فکسنگ  سکینڈل سے قبل ہی پلیئرز اور ایجنٹ مظہر مجید کے درمیان مشکوک روابط سے آگاہ تھے،اس بارے میں انھوں نے اس وقت کے کوچ وقار یونس، ٹیم منیجر یاور سعید سمیت ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کیا مگر کوئی بھی نوٹس نہیں لیا گیا تھا۔اس انکشاف پر بھارتی کرکٹ بورڈکے خازن انیرودھ چوہدری نے شاہد آفریدی کی جانب سے معاملے کی رپورٹ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو نہ کرنے کے حوالے سے سوال اٹھا دیا.

انھوں نے کہا کہ ’’ جب آفریدی کو اس بارے میں پہلے ہی معلوم ہوچکا تو پھر فوری طور پر آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کرنا چاہیے تھا، اب یہ دیکھنا دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا کہ اینٹی کرپشن یونٹ شاہد آفریدی کی جانب سے معلومات شیئر نہ کرنے پر کیا کارروائی کرتا ہے کیونکہ وہ اس کے اپنے اینٹی کرپشن کوڈ کی پیروی کرنے میں ناکام رہے ہیں‘‘۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*

Michael Bennett Womens Jersey