اہم خبریں
موجودہ سیاستدانوں کے دعوے جھوٹ پر مبنی ہے سیاستدانوں کے جھوٹے وعدوں کی وجہ سے ملکی قرضوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔بانی اکرام الدین         نواز محمود خان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کیلئے فوکل پرسن مقرر وزیر اعلی محمود خان اور وائس چیئرمین کا بہت مشکور ہوں۔نواز محمود خان         انسانی حقوق عالمی تنظیم ہیومن رائٹس یوکے کے صدر رانا بشارت علی خان کی پاکستان آمد         منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل شبِ برأت         شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہیں عالمزیب شہید کا مشن صرف اور صرف ملک اور عوام کی خدمت تھا۔ارشد خان عمرزئی سابق رکن صوبائی اسمبلی         اٹلی کی موسمی امگریشن اور پاکستان اس سے نا اہل ۔ حکومتی خارجہ پالیسی سفارتی تعلقات کی نا اہلی ۔الیاس چوہان         چوہدری گلریز بوگاکی جانب سے حویلی ریسٹورنٹ بارسلونا میں ایک پرتکلف عشایہ کا اہتمام۔         مرحوم گلزار احمد کی نماز جنازہ کل بروز بدھ کو 13:30 بجے محمدیہ مسجد ناپولی میں ادا کی جائے گی         چیف اکرام الدین کا صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد         خاتون کو تقریر سے روکنا کونسی انسانیت ہیں صوبائی حکومت انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کی انتظامیہ کیخلاف قانونی کاروائی کریں.چیف اکرام الدین         پاکستانی فرم ڈو مارٹن فرانس میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کی طرف گامزن         مسلم لیگ ن سپین کے سنئیر رہنما چوہدری دانیال صغیر گجر کے صاجزادے محمد۔اعتصام مجید کی پہلی سالگرہ بارسلونا میں منائی گئی         مغل اعظم ریسٹورنٹ اور SALA BANCHETTO کا شاندار افتتاح         سفارت خانہ پاکستان فرانس نے یوم پاکستان کی یاد میں ایک سفارتی استقبالیہ دیا         کسال پاکستانی اور امرہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر ایک شام        

’ساتھ گھومنے کا اتنا ہی شوق ہے تو شادی کرلو‘ یاسر حسین اور اقرا عزیز کی یکم رمضان کو سامنے آنے والی تصویر پر پاکستانی سیخ پا

کراچی (نمائندہ خصوصی) اداکار یاسر حسین نے پہلے روزے کو ساتھی اداکارہ اقرا عزیز کے ساتھ اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تو انہیں مداحوں کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایئر پورٹ پر لی گئی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے ساتھ اقرا عزیز اور سفر کا سامان نظر آرہا ہے۔ یاسر حسین نے ہیش ٹیگ کے ذریعے بتایا کہ وہ کسی سفر پر جارہے ہیں لیکن یہ نہیں بتایا کہ کہاں کا ارادہ ہے۔ یاسر حسین اور اقرا عزیز کے بارے میں عمومی تاثر یہی ہے کہ دونوں شادی کرنے والے ہیں لیکن ان کی یہ تصویر سامنے آئی تو مداحوں نے انہیں تنقیدکا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

انسٹاگرام@yasir.hussain131

شہانا جی نے یاسر حسین کو مشورہ دیا ’ اتنا شوق ہے ساتھ گھومنے کا تو شادی کرلے‘۔

راجہ حارث نے اداکار کو مخاطب کرکے ’رمضان میں خوف خدا کرنے ‘کی نصیحت کی۔

انس احمد قریشی کافی برہم نظر آئے اور انہوں نے اقرا عزیز کو کھری کھری سنادیں۔ ’ روزے کی حالت میں غیر مرد کے ساتھ گھوم رہی ہو، کچھ شرم کرو، کم از کم اس مقدس مہینے کا ہی خیال کرلیا ہوتا‘۔

فرحان نے اس تصویر کو دیکھ کر تمام پاکستانی اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جب بھی رمضان آتا ہے تو پاکستانی اداکار ملک چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

کرن خان نے کہا کہ یاسر حسین ، اقرا عزیز کو ساتھ لے کر ایسے گھومتا ہے جیسے یہ اس کی بیوی ہو۔

زوہیب خان نے وہ سوال پوچھ لیا جو اکثر پاکستانیوں کی زبان پر نظر آتا ہے کہ آخر ان دونوں میں چل کیا رہا ہے؟۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*

Michael Bennett Womens Jersey