اہم خبریں
موجودہ سیاستدانوں کے دعوے جھوٹ پر مبنی ہے سیاستدانوں کے جھوٹے وعدوں کی وجہ سے ملکی قرضوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔بانی اکرام الدین         نواز محمود خان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کیلئے فوکل پرسن مقرر وزیر اعلی محمود خان اور وائس چیئرمین کا بہت مشکور ہوں۔نواز محمود خان         انسانی حقوق عالمی تنظیم ہیومن رائٹس یوکے کے صدر رانا بشارت علی خان کی پاکستان آمد         منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل شبِ برأت         شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہیں عالمزیب شہید کا مشن صرف اور صرف ملک اور عوام کی خدمت تھا۔ارشد خان عمرزئی سابق رکن صوبائی اسمبلی         اٹلی کی موسمی امگریشن اور پاکستان اس سے نا اہل ۔ حکومتی خارجہ پالیسی سفارتی تعلقات کی نا اہلی ۔الیاس چوہان         چوہدری گلریز بوگاکی جانب سے حویلی ریسٹورنٹ بارسلونا میں ایک پرتکلف عشایہ کا اہتمام۔         مرحوم گلزار احمد کی نماز جنازہ کل بروز بدھ کو 13:30 بجے محمدیہ مسجد ناپولی میں ادا کی جائے گی         چیف اکرام الدین کا صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد         خاتون کو تقریر سے روکنا کونسی انسانیت ہیں صوبائی حکومت انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کی انتظامیہ کیخلاف قانونی کاروائی کریں.چیف اکرام الدین         پاکستانی فرم ڈو مارٹن فرانس میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کی طرف گامزن         مسلم لیگ ن سپین کے سنئیر رہنما چوہدری دانیال صغیر گجر کے صاجزادے محمد۔اعتصام مجید کی پہلی سالگرہ بارسلونا میں منائی گئی         مغل اعظم ریسٹورنٹ اور SALA BANCHETTO کا شاندار افتتاح         سفارت خانہ پاکستان فرانس نے یوم پاکستان کی یاد میں ایک سفارتی استقبالیہ دیا         کسال پاکستانی اور امرہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر ایک شام        

آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل پارلیمنٹ سے منظور نہ کرائی گئی تو شدید احتجاج کریں گے :بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل پارلیمنٹ سے منظور نہ کرائی گئی تو ہم اسےمسترد کریں گے،وفاق پر حملے کے بجائے وفاقی حکومت کو سندھ حکومت سے سیکھنا چاہئے،آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والا معاہدہ پارلیمنٹ میں نہ لایا گیا تو  پیپلز پارٹی شدید احتجاج کرے گی، ہم شروع سے ہی نیب کے قانون کو کالا کہتے آ رہے ہیں،بزدل وزیر اعظم بھاگتا رہتا ہے کسی کو جواب نہیں دیتا۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی نے بھی آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا لیکن ملکی معیشت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا، کل تک آئی ایم ایف سے تنخواہ لینے والےکو گورنر سٹیٹ بینک لگایا گیا،سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آتا ہے لیکن حکومت سیاسی استحکام نہیں چاہتی، اس لیے معاشی استحکام بھی نہیں آ رہا،معاشی بحران میں حکومت نے ملک کے غریب عوام کو بےیارو مددگار چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم وزیر خزانہ سے ملا ہی نہیں تھا تو یہ فیصلے کون کر رہا ہے؟کہیں ایسا تو نہیں کہ آئی ایم ایف فیصلہ کر رہا ہے؟ آئی ایم ایف فیصلہ کرے گا کہ وزیر خزانہ اور سٹیٹ بینک کا گورنر کون ہو گا؟عوام کی معاشی صورتحال تبدیلی سے پہلے بہتر تھی یا تبدیلی کے بعد؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ فیصلے کہیں اور ہو رہے ہیں؟ آئی ایم ایف کی بات مانتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر کو بھی ہٹا دیا گیا،ایسی صورتحال میں معیشت کو نقصان تو ہو گا، ہم سب جانتے ہیں کہ عام آدمی مشکلات کا شکار ہے، ملک کے عوام وفاقی حکومت کی ناکامی کا بوجھ کب تک اٹھاتے رہیں گے؟وفاق پر حملے کے بجائے حکومت کو سندھ حکومت سے سیکھنا چاہیے،حکومت نے ایک سال میں کسی کو کوئی نوکری دی نہ ہی پارلیمنٹ سے کوئی بل پاس کرایا، حکومت آج تک 10سال کارونا رو رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاق اپنے اہداف حاصل نہیں کر رہا اور وفاق کی ناکامی کی وجہ سے صوبوں کا دیوالیہ ہو رہا ہے،سب سے زیادہ ٹیکس صوبہ سندھ سے وصول ہو رہے ہیں، صوبے کے پاس اختیار ہےکہ وہ سیلز ٹیکس لے سکتے ہیں، وفاقی ٹیکس کلیکشن کا اختیار حکومت سندھ کو دیدیں، 100 فیصد اہداف حاصل کر کے دینگے۔انہوں نے کہا کہ ہم نیب کے قانون میں ترامیم پیش کریں گے، آپ صرف مخالفین کا احتساب چاہتے ہیں تو آپ کی پوری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے،وزیر اعظم آج پارلیمنٹ میں آئے لیکن خاموش تھے، یہ کس قسم کا بزدل وزیراعظم ہے جو  بھاگتا رہتا ہے کسی کو جواب نہیں دے سکتا؟احتساب سب کا ہونا چاہیے، جو قانون میرے لئے ہے دوسروں کے لئے بھی وہی ہونا چاہیے۔

کمنٹ کریں - Leave Comments

آپ کا ای میل خفیہ رکھا جائے گا۔ تمام فیلڈ فل کرنا ضروری ہیں۔ Your Email will never published. *

*

Michael Bennett Womens Jersey